سابق خاتون اول گھریلو خاتون ہیں یہ ہم بار بار واضح کرچکے ہیں:وقاص اکرم
طبیعت خراب ہے:مشعال یوسفزئی ،بیان سوشل میڈیا اکائونٹ سے ہٹا دیاگیا
اسلام آباد ،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ پی ٹی آئی کیا حتجاج میں شریک نہیں ہوں گی جبکہ سابق خاتون اول کی ترجمان مشعال یوسف زئی کا کہناہیکہ بشریٰ بی بی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکیں گی جبکہ بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان پی ٹی آئی کی آفیشل سوشل میڈیاسائٹ سے ہٹادیاگیا۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میں کہاکہ سابق خاتون اول احتجاج میں شامل نہیں ہوں گی، وہ گھریلو خاتون ہیں اور اس حوالے سے ہم گزشتہ 5 روز سے بار بار واضح کرچکے ہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ احتجاج میں جانے کا بشریٰ بی بی کا پلان تھا نہ ہے اور نہ ہی ہوگا اور وہ احتجاج میں نہیں جائیں گی۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ احتجاج میں شامل نہیں ہوسکیں گی۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیان پر وزرا کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ سے ٹوئٹ حذف کردی گئی۔ اس معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت نے بشریٰ بی بی کے بیان سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔