عبدالرزاق کا دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف

عبدالرزاق کا دوسری شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے مذاقاً کہا کہ وہ دوسری شادی کرلیں تاکہ گھر کے کاموں میں ان کا ہاتھ بٹانے والا کوئی اور بھی آجائے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں عبدالرزاق اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ہمراہ شریک ہوئے جہاں دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب وہ اہلیہ سے دوسری شادی کی بات کرتے ہیں تو جواب بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔عائشہ رزاق نے اس حوالے سے کہا کہ بیٹی کو اپنے والد سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ ان کی کسی بات کو برداشت نہیں کرتی، جبکہ بیٹا قدرے معصوم ہے لیکن وہ بھی یہ بات قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی والد کی لاڈلی ہے اور اس کی بات کو ٹالنا آسان نہیں۔