لدھیوالہ وڑائچ میں تاش پر جوا کھیلتے ہوئے جھگڑا ہوا ،دوستوں نے بلال کو گلا دبا کر مار ڈالا
لدھیوالہ وڑائچ (خصوصی رپورٹ )ٹھکرکے میں تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 10روپے کا جھگڑا دوستوں نے گلا دبا کر ساتھی کو مار ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ٹھکرکے کا رہائشی بلال اوڈھ دوستوں کے ساتھ تاش پر جوا کھیل رہا تھا کہ 10روپے کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا جس پر اسکے دوستوں نے بلال کا گلا دبا کر مار ڈالا اور فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سب انسپکٹر افضل گجر نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔