اے این ایف کی کارروائی ،31 کلو ویڈ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف اے این ایف نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں تھائی لینڈ سے آئے 45 مشکوک ڈبوں کی تلاشی کے دوران چلی پیسٹ کے 195 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی 31 کلو 200 گرام ویڈ برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسلام آباد کے ایک فرضی پتے پر بھیجی گئی تھی۔