بھارتی گلوکار کرشناراج 75برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی (شوبز ڈیسک)تامل گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، ان کے ساتھی موسیقار دیوا بھی چند روز قبل چل بسے تھے۔ تامل ناڈو کے وزیراعلی وجے نے ان کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔واضح رہے کہ کرشناراج راماسامی جمعرات کو چنئی میں چل بسے۔ تامل فلمی موسیقی کے مداحوں کے لیے یہ ہفتہ افسوس ناک ثابت ہوا کیونکہ معروف موسیقار دیوا 17 اکتوبر اور دیوا کے بھتیجے اداکار کارتھک سبیش 20 اکتوبر کو چل بسے تھے۔ کرشناراج اور دیوا نے ایک ساتھ کئی یادگار گیت تخلیق کیے۔گلوکارہ انورادھا سری رام نے چنئی میں کرشناراج کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ جبکہ اداکار سرتھ کمار نے کرشناراج کے ساتھ گزرے دنوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کرشناراج نے 300 سے زائد گیت ریکارڈ کرائے۔