معلوم نہیں تھا سکوٹی پر لڑکی سوار ہے: ملزم کا تفتیشی ٹیم کو بیان

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں سکوٹی سوار خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے موٹر سائیکل سوار ملزم نے تفتیشی ٹیم کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ معلوم نہیں تھا سکوٹی پر لڑکی سوار ہے، راستہ نہ  دینے پر سارا معاملہ ہوا۔تفتیشی ٹیم کو بیان میں ملزم نے بتایا کہ لڑکی نے جینز اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، جب واقعہ ہوا اس کے بعد پتہ چلا لڑکی ہے، سارا معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔