زلزلے کا مرکز شمالی تبت کے شہر ناگچو میں تھا‘ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا
پاکستان اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے،ہرممکن مدد کیلئے تیار ہیں: شہباز شریف
لہاسہ‘اسلام آباد (آئی این پی)چین کے جنوب مغربی علاقے تبت میں 22 اکتوبر کو 7.0 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوچکے ہیں۔ زلزلے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔زلزلے کا مرکز شمالی تبت کے شہر ناگچو میں تھا، جو بلند پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور یہاں آبادی نسبتا کم ہے۔ یہ جنوری 2024 کے بعد چین میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے‘دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے خودمختار علاقے شی زانگ میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے