واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی دن بدن بگڑتی صحت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرتی صحت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے لکھا کہ امریکی صدر کی صحت ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے۔میری ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر معمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی منطقی نظر آسکتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر وہ پستی کی طرف ہیں