امریکا کا میکسیکو بارڈرپر اضافی جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان

1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے،ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی ساتھ ہوں گے
 واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کرتے ہی امریکا نے میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنیکا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گرانڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسی حوالے سے نگران پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نے کہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا اور پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا۔