آئی سی سی نے دورانِ کیریئر ماں بننے والی کھلاڑیوں کے لیے نئے اصول متعین کر دیے

آئی سی سی نے دورانِ کیریئر ماں بننے والی کھلاڑیوں کے لیے نئے اصول متعین کر دیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حمل اور زچگی کے بعد کرکٹ میں واپسی سے متعلق نئے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران متعارف کرائے گئے ان رہنما اصولوں کا مقصد کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈز، کوچز اور طبی عملے کو عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ مائیں دوبارہ اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں بہتر انداز سے واپسی کر سکیں۔آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور آسٹریلوی ٹیم کی ڈاکٹر فلپا اِنج کے مطابق یہ اقدام اس سوچ کو فروغ دیتا ہے کہ بچے کی پیدائش کسی خاتون کرکٹر کے کیریئر کے خاتمے کا سبب نہیں بننی چاہیے۔نئے رہنما اصولوں میں جسمانی بحالی، ذہنی صحت، مرحلہ وار ٹریننگ، کھیل کے لیے مخصوص فٹنس اور مسلسل طبی نگرانی جیسے اہم پہلو شامل کیے گئے ہیں۔

 اس کے علاوہ بچوں کی دیکھ بھال، فیڈنگ سہولیات، لچکدار ٹریننگ ماحول اور سفری معاونت سے متعلق تجاویز بھی دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی آفی فلیچر اور پاکستان کی سابق کپتانبسمہ معروف سمیت کئی کھلاڑی زچگی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی کر چکی ہیں، جس سے اس پالیسی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔