لاہوریوں نے بلیوں کی طرح گھروں میں شیر پال لئے‘11برآمد

  شیر نواں کوٹ کے علاقے میں ایک فیکٹری میں رکھے گئے تھے‘ برآمد ہونے والوں میں5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3  بچے شامل ہیں‘ملزم گرفتار
لاہور( علی چودھری‘کاشف بٹ) لاہور میں شیرنی کی جانب سے بچی پر حملے کے واقعہ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 غیر قانونی شیروں کو تحویل میں لے لیا اور ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ برآمد کیے گئے جانوروں میں 5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3  بچے شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق یہ شیر نواں کوٹ کے علاقے میں ایک فیکٹری میں رکھے گئے تھے۔ فیکٹری کے نیچے ایمبرائیڈری کا کام جاری تھا، جبکہ فرسٹ فلور پر شیر رکھے گئے تھے۔واضح رہے کہ بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے تھے۔پولیس کے مطابق دو ملزموں، بلاول اور شجاعت، رکشے سے پالتو شیرنی اتار رہے تھے کہ شیرنی بپھر گئی اور 7 سالہ راہگیر بچی پر حملہ کر دیا