توہین آمیز ریمارکس سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 2 خواتین سمیت 3 ٹیچرز کیخلاف کارروائی کی گئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم پنجاب نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 اساتذہ کو معطل کردیا۔اٹک میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 2 خواتین سمیت 3 ٹیچرز کے خلاف سخت اقدام اٹھایا گیا۔معطل کیے گئے اساتذہ حضرو اور جنڈ کے سکولوں میں تعینات تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ابتدائی تعلیم اٹک میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔