پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب کے لیے عمران خان کو بھیجے 5 نام

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب کے لیے عمران خان کو بھیجے 5 نام

بانی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے پانچ افراد کے نام ارسال کر دیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کمیٹی نے یہ نام منتخب کیے ہیں تاکہ بانی چیئرمین ایک حتمی فیصلہ کریں اور اپوزیشن لیڈر کے لیے ایک نام فائنل کریں۔

نامزد افراد میں شامل ہیں:

معین ریاض قریشی
علی امتیاز وڑائچ
اعجاز شفیع
شیخ امتیاز
رانا شہباز
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کو اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا ہوگا، اور عمران خان انہی پانچ ناموں میں سے کسی ایک کو منظور کریں گے۔یہ فیصلہ پارٹی کی سیاسی حکمت عملی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔