جھگڑے،فائرنگ :خاتون سمیت 2 افراد زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ)معمولی تلخ کلامی پرجھگڑوں کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے گروکی جھگیاں میں معمولی تلخ کلامی پر فاروق نے عدیل کو سر میں گولی ماری، جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ تھانہ مصطفی آباد کے محلہ بابا مٹھو شاہ میں پیسوں کے لین دین پر شہزاد اور ملک افتخار میں جھگڑا ہوا ، شہزاد نے بارہ بور بندوق سے فائر کیاتو گھر میں موجود خاتون فرزانہ کارتوس کے چھرے لگنے سے زخمی ہوگئی۔