کراچی(آئی این پی )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔