ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکر 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے کے خانداکر بنگلا دیش ایئر فورس کے پہلے سربراہ تھے، وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے،اے کے خانداکر نے بھارت میں تربیت اور آپریشنز کی نگرانی کی۔وہ بنگلا دیش ایئر فورس کے پہلے چیف بنے،2011 میں انہیں ملک کا اعلی ترین سول ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ اے کے خانداکر نیایئرفورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا اور 2008 کے عام انتخابات میں رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔