سازشی کسی اور چکر میں ہسپتال آیا تھا، صحت ٹھیک ہے:سینیٹر ناصر بٹ

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما  سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ہسپتال میں طبی معائنے کے حوالے سے کہا ہے  سازشی کسی اور چکر میں اسپتال آیا تھا۔میڈیا   سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا وہ کہتا تھا ناں لیڈر بیمار نہیں ہوتے، ان کو دل  کے اٹیک ہوتے ہیں۔ وہ گیا تو اسے کہہ دیا  واپس گھر جائو، ٹھیک ہو۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے۔