پٹرول 88 پیسے، ڈیزل 53پیسے لٹر مہنگا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے آج بدھ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا۔منگل کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 88 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے2 پیسے مقرر کی گئی۔ ڈیزل بھی 53پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لٹر ہوگئی۔