پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 36لاکھ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے علاج معالجے کے لیے مزید 36 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ذبیح اللہ اور ریٹائرڈ آفس سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد کو پانچ، پانچ لاکھ روپے جاری کیے گئے، جبکہ ایس پی سعد ارشد، سب انسپکٹر محمد ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل عنصر محمود کو دو، دو لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔اسی طرح انسپکٹر محمد اکرم، ریٹائرڈ سب انسپکٹر مختار احمد، باربر محمد حسن، اے ایس آئی محمد ذبیر، ہیڈ کانسٹیبل فہد طارق، کانسٹیبل محمد الیاس، اسسٹنٹ خالد محمود اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد رشید کو علاج معالجے کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔