لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور چڑیا گھر میں اپ گریڈیشن کے تحت شیشے کے جدید اور محفوظ پنجروں کی تنصیب سے جہاں سیاحوں کے لئے جانوروں کو دیکھنے کا تجربہ صاف اور محفوظ ہوا ہے، وہیں صفائی اور صحت سے متعلق خدشات نے بھی جنم لیا ہے۔ بچوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ شیشے کو چھوتے یا اس پر منہ رکھتے ہیں، جس سے جراثیم کی منتقلی اور متعدی امراض، جیسے فلو اور دیگر وائرل انفیکشنز کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ شیشے کے پنجروں کی صفائی دن میں دو بار کی جاتی ہے اور والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بچوں کو شیشے سے دور رکھیں۔