کسووال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری)ساہیوال ڈاکٹر احسان الحق اعوان کی گاڑی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر ڈرائیونگ کے دوران اچانک اونگھ آ جانے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر احسان الحق اعوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔