بلوچستان میں 31 جنوری کو حملے اور اسلام آباد میں 6 فروری کو دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری روبیو نے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت اور بانی رکن کی حیثیت سے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے بلوچستان میں 31 جنوری کے ہولناک حملوں اور اسلام آباد میں 6 فروری کو ہونے والے تباہ کن بم دھماکے پر اپنی تعزیت پیش کی، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔