امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ترکیہ

انقرہ(آئی این پی )ترکیہ نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کے درمیان جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ترکیہ کی حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوئوں کے زیر قبضہ علاقوں کو کنٹرول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی شام سے انقرہ کو درپیش خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنی تیاری اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کرد ملیشیا اپنے ہتھیار نہیں چھوڑ دیتے اور غیر ملکی جنگجو شام سے نکل نہیں جاتے۔