ساڑھے49 فیصد افراد میں سے 22 فیصد ڈیوائسز کھو بیٹھے ،سائبر ہائی جین اورمضبوط سکیورٹی اقدامات کی ضرورت :ماہرین
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپرسکی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر محفوظ ڈیوائسزکے استعمال کی وجہ سے پاکستانی کاروبار سائبر حملوں کی زد میں ہیں ،دفاتر میں 70 فیصد ملازمین کام کے لیے متعدد ڈیوائسز، کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکہ 30اعشاریہ 8 فیصد ملازمین ٹیبلٹ بھی استعمال کرتے ہیں تاہم صرف 70اعشاریہ8 فیصد افراد نے تسلیم کیا کہ اْن کی تمام ڈیوائسز پر سائبر سکیورٹی پروٹیکشن انسٹال ہے جبکہ 7 فیصد افراد کو معلوم ہی نہیں کہ اْن کی ڈیوائسز محفوظ ہیں یا نہیں۔ ‘‘سائبر سکیورٹی اِن دی ورک پلیس ایمپلائی نالج اینڈ بیہیویئر ’’کے عنوان سے ایک سروے کیا گیا، جس میں ساڑھے49 فیصد افراد نے اپنی ڈیوائسز کو پبلک وائی فائی سے جوڑا، 22 فیصد اپنی ڈیوائسز کھو بیٹھے جبکہ 23 فیصد کی ڈیوائسز چوری ہوئیں۔تکنیکی ماہر برینڈن ملر کے مطابق‘‘کلاوٓڈ سروسز، ریموٹ ورک اور موبائل ایکسس کے بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ کاروباری اداروں کو سائبر ہائی جین یعنی اچھی آئی ٹی عادات، سکیورٹی پالیسیز اور مضبوط سکیورٹی حل کا استعمال جیسے جامع سکیورٹی اقدامات کی ضرورت ہے۔