واشنگٹن (آئی این پی)امریکا میں کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے نوجوان کو 2300 سے زائد ملازمتوں کے لیے درخواستیں دینے کے باوجود ملازمت نہ مل سکی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ڈاکٹر جیک ویس نے 2024 میں پرنسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔انہوں نے کیمیائی اصولوں اور سالمات کے درمیان تعاملات پر تحقیق کی، برف بننے کے عمل سے متعلق ان کی تحقیق کو 2024 میں نوبیل کمیٹی نے طبیعیات کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کرتے وقت سائنسی تحقیق میں مشین لرننگ کے استعمال کی ایک مثال کے طور پر بھی پیش کیا تھا۔