سلمان آغا کی چوتھی ون ڈے سنچری، آنر بورڈ پر رنز کے ساتھ نام درج

قومی بلے باز نے 90گیندوں پر 107رنز بنائے، سنچری میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل 
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) سلمان علی آغا نے سری لنکا کے ساتھ میچ میں جو سنچری کی وہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں چوتھی سینچری ہے۔ یہ سینچری بنا کے سلمان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے آنر بورڈ پر رنز کے ساتھ اپنا نام درج کروا لیا۔ یہ ون ڈے میچز میں سلمان علی آغا کی چوتھی سینچری تھی۔ سلمان علی آغا نے ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کے ساتھ میچ میں سینچری سکور کی تھی ۔ انہوں نے 90 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ ان کی سینچری میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے، جنھیں اگست میں لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہین صرف ون ڈے کرکٹ میں چانس دیا گیا۔ سلمان علی آغا نے انگلینڈ ٹور کے پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کی تھی، دوسرے ٹیسٹ میں انھیں ڈراپ کر دیا گیا تھا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے انہیں پیک اپ کروا کے گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔ سری لنکا کے ساتھ میچ میں انہوں نے سینچری کر کے کم از کم ون ڈے فارمیٹ کی حد تک خود کو کھیل میں اِن کر لیا ہے۔ سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔