جمعہ کی چھٹی پر والدین کاتحفظات کااظہار

 مزید ایک دن سکول بند رکھنے سے پڑھائی مزید متاثر ہوگی: والدین 
لاہور(خصوصی رپورٹ)جمعہ کے روز سکولوں میں اضافی چھٹی کی تجویز پر والدین نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کے باعث پہلے ہی بچوں کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے، ایسے میں مزید ایک دن سکول بند رکھنے سے پڑھائی مزید متاثر ہوگی۔ والدین کا کہنا ہے کہ موسم، مختلف انتظامی فیصلوں اور دیگر وجوہات کے باعث پہلے ہی بچوں کی پڑھائی کا خاصا نقصان ہو چکا ہے۔ایسے میں ہفتے میں ایک دن مزید سکول بند رکھنے سے بچوں کو نصاب مکمل کرنے کے لیے کم وقت ملے گا۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم پہلے ہی متاثر ہو رہی ہے۔