برطانیہ، ٹرمپ کے دورے کے خلاف مظاہرہ، 4 افراد گرفتار

لندن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے موقع پر دارالحکومت لندن اور ونڈسر کیسل میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ونڈسر قلعے کی دیواروں پر ٹرمپ، ان کے سابق دوست شہزادہ اینڈریو اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کی تصاویر اور ویڈیوز پروجیکٹر کے ذریعے دکھائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ٹرمپ اپنے دوسرے ریاستی دورے پر برطانیہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال شاہ چارلس کی جانب سے ونڈسر کیسل میں ہونا تھا۔