وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو ہر مویشی کے لئے چارہ ونڈا کیلئے 27 ہزارروپے مل رہے ہیں
پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایف ایم ڈی ویکسین پروڈیکشن یونٹ قائم کیا جائیگا جس میں 28 ارب روپے کی پرائیویٹ سرمایہ کاری ہو گی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں لائیوسٹاک کے سنہرے دور کاباقاعدہ آغاز ہوچکاہے-ایک سال میں چار لاکھ مویشی تیار ہو گئے، مزید مویشی تیارکئے جارہے ہیں،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11- ارب روپے کا منافع متوقع ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو فی مویشی چارہ ونڈا وغیرہ کے لئے 27 ہزارروپے مل رہا ہے- پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہے، 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے۔ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ، امریکہ کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے،لائیو سٹاک کارڈ کے 129581 مویشی برآمد کیے گئے-پنجاب میں 5میٹ پراسسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہاؤس اورمیٹ پراسسنگ پلانٹ قائم ہوں گے-میٹ پیکنگ ہاؤس،کمرشل سکیل فیڈلاٹ اور کارپوریٹ فیڈ لاٹ بھی قائم ہوں گے-حکومت پنجاب لائیوسٹاک اینٹی گریٹڈ ویلیو انوسٹمنٹ کیلئے 19ارب روپے فناسنگ سبسڈی دے گی-میٹ ویلیو چین کیلئے 65ارب روپے پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے -لائیوسٹاک کارڈ کے اجراء سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے 1107 تک پہنچ گئی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بناناہدف ہے۔