ایران کو300ارب ڈالر کے فنڈز تک رسائی دی جاسکتی ہے:ٹرمپ

حتمی معاہدے کیلئے60 روز کی مدت کوئی سخت یا حتمی ڈیڈ لائن نہیں‘ایران کو  مثبت اور تعمیری رویہ اختیار کرنا ہوگا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا  ہے  ایران مثبت اور تعمیری رویہ اختیار کرتا ہے تو 300 ارب ڈالر کے فنڈز تک رسائی دی جاسکتی ہے، حتمی معاہدے کے لیے 60 روز کی مدت کوئی سخت یا حتمی ڈیڈ لائن نہیں۔ بیان میں  امریکی صدر نے کہا ہے وہ لوگ احمق ہیں جو سمجھتے ہیں میں ایران کے معاملے میں سخت نہیں۔ ڈیل کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تیل کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔ تنقید کرنے والے حسد میں مبتلا ہیں۔ وہ برے لوگ یا بے وقوف ہیں۔