محکمہ اوقاف کا 32نئی بھرتیوں کافیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ اوقاف پنجاب نے داتا دربار ہسپتال اور انجینئرنگ ونگ میں مجموعی طور پر 32 نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا، داتا دربار ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی 21 نشستوں جبکہ انجینئرنگ ونگ میں 11 نشستوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی۔ محکمہ اوقاف کے مطابق انجینئرنگ ونگ کی 11 نشستوں میں 2 ایکسین، ایک ایس ڈی او/ آرکیٹیکٹ اور سب انجینئرز کی نشستیں شامل ہیں۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ داتا دربار ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو دور کرنا ضروری ہے، اسی مقصد کے لیے نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔