211 سائلین کو 10 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد کا مالی ریلیف فراہم
لاہور (کرائم رپورٹر )عوامی حقوق کے تحفظ میں محتسب پنجاب کی م ئوثر کارکردگی رہی۔ محتسب پنجاب کے احکامات پر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے 211 درخواست گزاروں کو زیر التوا واجبات کی مد میں 10 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی ممکن بنائی گئی ۔ محتسب پنجاب کے احکامات پر 27 درخواست گزاروں کو بقایاجات کی مد میں 7 کروڑ 27 لاکھ ،58درخواست گزاروں کو میرج گرانٹ کی مد میں 1 کروڑ 54 لاکھ، 99درخواست گزاروں کو تعلیمی وظائف کی مد میں 77 لاکھ 16 ہزار،9 درخواست گزاروں کو ڈیتھ گرانٹ اور الوداعی گرانٹ کی مد میں 40 لاکھ 80 ہزار،13 درخواست گزاروں کو جی پی فنڈ اور مالی ریلیف کی مد میں 19 لاکھ 14 ہزار ،5 درخواست گزاروں کو ماہانہ مالی امداد اور پنشنری واجبات کی مد میں 22 لاکھ 13 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔