بھارت کی پہلی فیمینا مس انڈیا مہر کاسٹیلینو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارت کی پہلی فیمینا مس انڈیا مہر کاسٹیلینو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارت کی پہلی فیمینا مس انڈیا اور معروف فیشن صحافی مہر کاسٹیلینو 81 سال کی عمر میں چل بسیں۔

ان کے انتقال کی تصدیق فیمینا مس انڈیا آرگنائزیشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ آفیشل انسٹاگرام پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مہر کاسٹیلینو وقار، نفاست اور خاموش قوت کی علامت تھیں۔ادارے نے ان کے ریمپ واک کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور انہیں ایک عظیم روح قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مہر کاسٹیلینو نے خواتین کے لیے فیشن انڈسٹری میں نئے دروازے کھولے، معیار قائم کیا اور آنے والی نسلوں کو بے خوف خواب دیکھنے کی ہمت دی۔مہر کاسٹیلینو نے 1964ء میں فیمینا مس انڈیا کا پہلا خطاب حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ بھارتی فیشن اور صحافت میں ایک معتبر شخصیت بن گئیں۔