غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی ہفتوں کی مسلسل فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی ردِعمل
یورپی یونین اور جرمنی نے اسرائیلی زمینی کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ یہ زمینی حملہ غزہ کی پہلے سے سنگین صورتحال کو مزید بدتر کرے گا۔یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کینیڈا نے بھی حملے کو "خوفناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے انسانی بحران میں مزید شدت آ رہی ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔