بیجنگ (آئی این پی )چین نے ملک کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے، جو 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی دریافت قرار دی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چین کی وزارتِ قدرتی وسائل نے اعلان کیا کہ انہوں نے ملک میں معدنیات کی تلاش میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔حکام کے مطابق چین میں پہلی بار ہزار ٹن سے زائد سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کان شمال مشرقی چین کے صوبے لیاننگ کے علاقے لیا ڈونگ میں واقع ہے۔چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق اِس کان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 1,444.49 ٹن سونا موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق اِس کان کی معاشی فزیبلٹی رپورٹ منظور ہو چکی ہے جس کے بعد سونے نکالنے کے عمل کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقام پر تقریبا 2.586 ملین ٹن خام دھات موجود ہے