علامہ اقبال ایئرپورٹ سمیت 8 ائیرپورٹس سے 101 پروازیں منسوخ

علامہ اقبال ایئرپورٹ سمیت 8 ائیرپورٹس سے 101 پروازیں منسوخ

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس سے بیرونِ ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دوبئی کے لیے پروازیں شامل ہیں۔مشرقی وسطیٰ میں کل سے جاری کشیدگی اور جنگ کی شدت کے بعد صورتحال بگڑ گئی ہے۔ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات حاصل کریں۔علامہ اقبال ایئرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں سینکڑوں مسافر پرواز منسوخ ہونے کے بعد واپس گھروں کو چلے گئے۔عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل ہو گیا ہے۔ گذشتہ 18 روز میں ملک کے 8 ائیرپورٹس سے تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔