لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو کے زیرِ اہتمام ‘‘پیڈ انٹرن شپ پروگرام 2026’’ کی اورینٹیشن تقریب لیسکو آڈیٹوریم، واپڈا گرلز ہائی سکول شالامار میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ تھے، جنہوں نے خطاب میں کہا کہ لیسکو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان میں سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 انٹرنیز کو لیسکو کے مختلف شعبہ جات میں عملی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ جدید کارپوریٹ ماحول سے روشناس ہو کر مستقبل میں قومی ترقی میں م ئوثر کردار ادا کر سکیں۔