یک مچ بازار میں نصب متعدد سکیورٹی کیمروں کو بھی فائرنگ کر کے تباہ کر دیا گیا
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع چاغی کے دور افتادہ علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ یک مچ پر حملہ کر کے بھاری دھماکا خیز مواد سے تھانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ کر دی۔تھانہ یک مچ کے ایس ایچ او کے مطابق جمعرات کی صبح تقریبا ساڑھے چار بجے مسلح افراد نے تھانے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے تھانے پر قبضہ کر کے دھماکا خیز مواد نصب کیا اور دھماکے سے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران یک مچ بازار میں نصب متعدد سیکیورٹی کیمروں کو بھی فائرنگ کر کے تباہ کر دیا گیا۔یک مچ تھانہ این-40 شاہراہ کوئٹہ تفتان تجارتی راستہ پر واقع ہے