غزہ پر حملوں میں20سے زائد فلسطینی شہید: 3اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل پانی کو ہتھیار بنا کر غزہ میں پیاسا مار رہا ہے، حماس،اقوام متحدہ نے غزہ کے حالات خوفناک قرار دیدیئے
غزہ؍نیویارک (آئی این پی ) غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید20سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج اور حماس مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،حماس کا کہناہے کہ اسرائیل پانی کو ہتھیار بنا کر غزہ میں پیاسا مار رہا ہے۔دوسری جانب ثالث غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں بالواسطہ طور پر ہونے والے مذاکرات دوسرے ہفتے میں داخل ہوئے، تاہم یہ ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے اور ڈیڈلاک کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔فریقین کی جانب سے اس صورت حال کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دیا گیا ہے۔ عرب میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ کی شہری دفاع ایجنسی کا کہنا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 22افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک جھڑپ میں اس کے تین فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی ٹینکوں پر حماس جنگجوئوں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔دریں اثنا ئاقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا  ہے کہ غزہ کے حالات خوفناک ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ مسئلے کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے، غزہ میں صرف سیز فائر کسی مسئلے کا حل نہیں، فلسطینی ریاست پائیدار سیاسی حل کا اہم حصہ ہے۔