قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ الہ آباد کے نواحی گا ئوں مراٹھیاں کا رہائشی 18 سالہ نوجوان عثمان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ عثمان گزشتہ روز دوپہر 12 بجے کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا لیکن تاحال واپس نہیں لوٹا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور مزید حقائق کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ورثاء نے حکام سے نوجوان کی جلد بازیابی کی اپیل کی ہے۔