ایران نے آپریشن وعدۂ صادق کی 48ویں لہر کے دوران اسرائیل میں متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلز استعمال کیے گئے اور ان کا ہدف اسرائیلی قیادت اور حساس سیکیورٹی مراکز تھے۔بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا کہ حملے تل ابیب اور دیگر اہم شہروں کی جانب کیے گئے، تاہم اسرائیل کی جانب سے ابھی تک ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوئی۔