شہر کی اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں مہنگائی جاری ہے، اور آخری عشرے میں برائلر چکن کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چکن گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 511 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، اور رمضان بازاروں میں بھی چکن نے پانچویں سنچری مکمل کر لی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عام شہریوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔مارکیٹ کمیٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ قیمتیں دینے سے گریز کریں اور صرف مستند دکانوں سے خریداری کریں۔واضح رہے کہ مہنگائی کا سب سے زیادہ اثر تنخواہ دار طبقے پر پڑتا ہے، اور متوسط طبقہ اپنے گھریلو بجٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروریات میں کمی کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے مہینوں میں خریداری کی قوت مزید کم ہو سکتی ہے۔