ایرانی حکومت کی اہم شخصیات کو ہلاک کرنا میرے لئے اعزاز ہے: ٹرمپ

 ایران کی بحریہ ختم ہو گئی  ، ان کی فضائیہ اب موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے:امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   ایرانی حکومت کے ارکان کی امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکائو نٹ تروتھ سوشل پر لکھا کہ ہم ایران کی دہشت گرد حکومت کو فوجی، معاشی اور دیگر طریقوں سے مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ 47 برسوں سے دنیا بھر میں وہ(ایرانی)  بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اور اب میں بطور امریکا کا 47 واں صدر انہیں ہلاک کر رہا ہوں، یہ کرنا کتنا بڑا اعزاز ہے۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ اب موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، اور ان کے رہنماوں کا نشان تک زمین سے مٹا دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس موجود اسلحہ اور جنگی طاقت بہت زیادہ ہے اور بہت زیادہ وقت ہے، دیکھیں کہ ان لوگوں کے ساتھ آج کیا ہوتا ہے۔