سپرداری پر ریلیز ہونے والی موٹرسائیکلوں کا جلد از جلد ریکارڈ درست کروائیں: شہریوں کو ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 45 موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکلیں سپرداری پر مالکان کے حوالے کر دی گئیں جبکہ تمام ریکارڈ مرتب کرکے ڈولفن سیکٹر انچارجز کو بھیج دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپرداری پر ریلیز ہونے والی موٹرسائیکلوں کا جلد از جلد ریکارڈ درست کروائیں۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق پولیس ہیلپ کیلئے 15 پر کال کرنا سب سے آسان اور مؤثر ذریعہ ہے۔