لاہور (کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ نے ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ناکہ محمود بوٹی پر کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے 2023 میں اٹک میں قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فتح جھنگ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم تھانہ مناواں کی تحویل میں رہے گا