لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاون میں شمشاد سے 1 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس بی میں روحان سے 1 لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں شمیم سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں فآق سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں کلیم سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبآل فون،نوانکوٹ میں منور سے1لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.رآونڈ اور مصطفی ٓباد سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا مزنگ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔