توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق آج ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ (پراسیکیوشن) کے حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا، تاہم اب اس کی سماعت فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس (FJC)، اسلام آباد میں ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ کیس میں شہادت کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، یعنی تمام گواہوں کے بیانات اور شواہد ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ اب کیس دلائل کے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو نئی تاریخ اور مقام سے متعلق با ضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔یہ کیس بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے قیمتی تحائف کی فروخت اور غلط بیانی سے متعلق ہے، جو “توشہ خانہ ون کیس” کے بعد ایک الگ ریفرنس کے طور پر سامنے آیا تھا۔