طلاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویژن میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کینٹ کچہری کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عدالتوں و بخشی خانے کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔دورے کے موقع پر ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ، ایس ایچ او شمالی چھا ئونی اور سکیورٹی انچارج بھی موجود تھے۔ ایس پی کینٹ نے عدالت کے داخلی و خارجی راستوں کو چیک کیا اور واک تھرو گیٹس کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت دی ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بخشی خانے میں قیدیوں کی منتقلی اور حفاظت کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ عدالتوں کی سکیورٹی پر نصب کیمروں کا معائنہ کیاایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ عدالتوں کی سکیورٹی اولین ذمہ داری ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی