پولیس کا چھاپہ، ٹرکا ں والا اڈہ سیل

 جاوید بٹ کے قتل کیس میں ملزم امیر فتح کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مارا، ملازمین گھر بھیج دئیے 
لاہور (کرائم رپورٹر) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم امیر فتح کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس نے ٹرکاں والا اڈہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس کارروائی کے دوران اڈے پر تمام کام بند کروا دیا گیا اور اڈہ سیل کرتے ہوئے ملازمین کو گھر بھیج دیا گیاذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی انویسٹی گیشن پولیس نے ٹرکاں والا اڈہ پر چھاپہ مار کر دو ملازمین سمیت تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔ تینوں افراد کو اس شرط پر ضمانت پر رہا کیا گیا تھا کہ وہ نامزد ملزم امیر فتح کو مقررہ وقت پر پولیس کے سامنے پیش کریں گیتاہم، ضامن ملزم امیر فتح کو پولیس کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیر فتح کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔