اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی۔اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔